تیونس، سیکورٹی فورسز نے چھ رکنی دہشتگرد سیل کا سراغ لگا لیا

پیر 13 فروری 2017 10:18

تیونسیا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)تیونس کی سیکورٹی فورسز نے ایک چھ رکنی دہشتگرد سیل کا سراغ لگا لیا ہے جو کہ بیرون ملک جہادی گروپوں کے ساتھ لڑنے کیلئے لوگوں کو بھرتی کر رہے تھے،یہ بات وزارت داخلہ نے گزشتہ روز کہی۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ افراد کو شمالی افریقی ملک کے مشرقی علاقے میں موناسٹر سے حراست میں لیا گیا ہے،مشتبہ افراد کی عمریں19اور51برس کے درمیان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمسایہ ملک لیبیا میں دولت اسلامیہ جہادی گروپ کے ساتھ رابطے اور شام میں لڑائی کیلئے تیونسین باشندوں کی بھرتی کا اعتراف کرلیا ہے۔اس کا مزید کہنا ہے کہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے خود فوجی تربیت حاصل کی تاکہ بیرون ملک جہادی گروپوں کے ساتھ شامل ہوسکیں۔اقوام متحدہ کے مطابق شورش زدہ ممالک،شام،عراق،لیبیا،یمن اور مالی میں جہادی تنظیموں کے ساتھ 5500سے زائد تیونسین باشندے شمولیت اختیار کرچکے ہیں،ان کی عمریں زیادہ تر18اور35برس کے درمیان ہیں۔تیونسین حکام یہ تعداد3000کے قریب بتاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :