متحدہ بانی کے ریڈ وارنٹ ،ایف آئی اے (آج)انٹر پول کو خط لکھے گی

ملزم کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم بانی متحدہ کی حوالگی کے لئے برطانیہ جائے گی

اتوار 12 فروری 2017 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء) ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے ایف آئی اے (آج) پیر کوانٹر پول کو خط لکھے گی ،ْ بانی متحدہ کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ کا ریفرنس بھی انٹر پول کو ارسال کیا جائے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کل پیر کو ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجرا ء کیلئے انٹر پول کو خط لکھے گی ۔

(جاری ہے)

بانی متحدہ کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ کا ریفرنس بھی انٹرپول کو ارسال کیا جائے گا ۔ بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر جاری کرائے جا رہے ہیں ،ْ عدالت نے ملزم کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔ متحدہ بانی گزشتہ برس 22 اگست کو کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کے مرکزی ملزم ہیں ۔ ریڈ وارنٹ کے اجراء کے بعد انٹرپول ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کو آگاہ کریگا ۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم بانی متحدہ کی حوالگی کے لئے برطانیہ جائے گی ۔