آسٹریلیا، ایک شخص پر غیرملکی خاتون سیاح کے مبینہ اغواء اور ریپ پر فرد جرم عائد

پیر 13 فروری 2017 10:17

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)ایک آسٹریلوی شخص پر ایک نوجوان بیلجےئم کی خاتون سیاح کو مبینہ طور پر اغواء کرنے اور ان کا ریپ کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے،پولیس نے بتایا ہے کہ اس شخص نے ان سے آ ن لائن بات چیت کی اور ان سے کھیتی باڑی کے کام کے لئے درخواست کی۔جنوبی آسٹریلیا کی پولیس نے بتایا ہے کہ افسران نے24 سالہ خاتون کو گزشتہ روز اس وقت معلوم کیا جب انہوں نے اپنے ملک میں خاندان کو پیغام بھیجا کہ اسے اس کی مرضی کے بغیر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

52سالہ شخص کو مینگنی میں گرفتار کیا گیا جو ایڈیلیڈ شہر سے150کلومیٹر(93میل) دور جنوب مشرق میں واقع ہے اور اسے تین دفعہ کے ریپ اور ایک دفعہ کے غیرقانونی حراست کے الزامات پر مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے،یہ بات تفتیش کاروں نے گزشتہ روز بتائی۔یہ سیاح دسمبر میں اس ملک آئی تھیں اور مورے برج کیلئے ایڈیلیڈ سے رخصت ہونے کے بعد غائب ہوگئی تھیں۔ملزم شخص کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے اور انہیں پیر کے روز ایڈیلیڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :