ملائیشیا نےشمالی کوریا کےسفیر کوبعض وجوہات کی بناءپرملک سےنکال دیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:24

ملائشیاء(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء): ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کوبعض وجوہات کی بناء پرملک سے نکال دیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سفیرشمالی کوریا نے کنگ جون نیم کے قتل سے متعلق الزامات لگائےتھے۔

(جاری ہے)

جس پرشمالی کوریا کے سفیر کوملائیشیا نے ناپسندیدہ شخصیت قراردیا تھا۔ تاہم ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیرسے تحریری معافی کا مطالبہ کیاتھا۔ لیکن انہوں نے اپنے عائد کیے گئے الزامات پرتحریری معافی نہیں مانگی۔ جس پرملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کوملک سے نکال دیا۔