افغان سکیورٹی فورسزکی دہشتگردوں کیخلاف افغانستان بھرمیں کاروائیاں

انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں میں61دہشتگردہلاک جبکہ 33زخمی کردیے گئے۔میڈیا رپورٹس

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:06

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء): افغان سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کیخلاف افغانستان بھرمیں آپریشنزکیے،جس کے نتیجہ میں 61دہشتگردہلاک جبکہ 33زخمی کردیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت دفاع کاکہناہے کہ افغانی فورسزنے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دہشتگردوں کیخلاف ننگرہار، کپیسا، ارذگان، قندھار، فرح، زابل، غزنی، بغلان اور ہلمند میں آپریشنز کیے۔ سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے کاروائیوں کے دوران 61 دہشتگرد ہلاک جبکہ 33زخمی کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :