بنگلہ دیش نے اپنے شہریوںکے بحرین میں کام یا ملازمت کے لئے جانے پر عارضی پابندی عائد کردی

ہفتہ 4 مارچ 2017 17:51

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) بنگلہ دیش نے اپنے شہریوںکے بحرین میں کام یا ملازمت کے لئے جانے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ بحرین میں بنگلہ دیشی کارکنو ںکو درپیش مسائل کے حل تک یہ پابندی عائد رہے گی ۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار کے الوسات کے مطابق بحرین میں بنگلہ دیشی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ بحرین میں کام کرنے والوں اور ملازمتیں کرنے والوں کی روزانہ اوسطا 50 درخواستیں موصول ہوتی ہیں جو کہ زیادہ تر بروقت تنخواہوں کی اد ائیگی نہ ہونے کے بارے میں ہوتی ہیں ۔

بنگلہ دیشی سفارتخانہ کے مطابق بحرین میں 180000 بنگلہ دیشی باشندے کام یا ملازمتیں کر رہے ہیں ۔ دریں اثناء بنگلہ دیشی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بحرین میں بنگلہ دیشی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بے گھر ہے جو بحرین کی سڑکوں اور گلیوں میں سوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :