اوبامانےپچھلےسال اکتوبر میں میرے فون ٹیپ کیے تھے،ٹرمپ

جبکہ اوباما سے روسی سفیرنے وائٹ ہاؤس میں 22 بارملاقات بھی کی۔امریکی صدرکاالزام

ہفتہ 4 مارچ 2017 17:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء): امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیاہے کہ اوباما نے پچھلے اکتوبر میں میرے فون ٹیپ کیے تھے،جبکہ روسی سفیرنے وائٹ ہاؤس میں اوباما سے 22 بارملاقات کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں جیف سیشنز پر روسی سفیر سے ملاقات کا تنازع بنا ہواہے۔ جس کے تحت امریکی صدرٹرمپ کاکہناہے کہ روسی سفیرنے وائٹ ہاؤس میں اوباما سے 22 بارملاقات کی۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ٹاور میں قیام کے دوران میری فون کالز ٹیپ کی گئیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی صدرکاصدارتی امیدوار کا فون ٹیپ کرناقانونی ہے؟