تحریک انصاف نے پولیس کو غیر سیاسی اور با اختیار بنانے کا نجی نپولیس بل 2017 نسندھ اسمبلی جمع کراد یا

ہفتہ 4 مارچ 2017 20:05

کراچی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)پاکستان تحریک انصاف نے پولیس کو غیر سیاسی اور با اختیار بنانے کا نجی نپولیس بل 2017 چئرمین تحریک انصاف عمران خان نکی ہدایت پر خرم شیر زمان نے نسندھ اسمبلی جمع کرادیا۔مجوزہ بل کے مطابقنموجودہ پولیس ایکٹ 1861 ایک نوآبادیاتی دور کا قانون ہے جسنکا مقصد حکمرانوں کا عوام پر کنٹرول رکھنا اور خود کو محفوظ بنانا اورنعوام کو تابع و فرمان رکھنے کے لیے حکمرانوں کا ایک آلہ ہے۔

(جاری ہے)

بل میں کہا گیا ہے کہننپولیس امور میں سیاسی مداخلت کو ختم اورایک جدید اور جمہوری معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ ایک آزاد اور پیشہ ورانہ پولیس فورس بنائی جائے مجوزہ بل کا بنیادی نمقصد محکمہ پولیس کو عوام دوست اور شہریوں کی خدمت کا ادارہ بناناہے ,تحریک انصاف کے مجوزہ نجی بل کے مطابق سینئر پولیس افسران کی منتقلی کے اختیارات وزیر اعلی کے بجائے آئی جی پولیس کے سپرد کئے جائیں اور آئی جی پولیس کو صوبہ بھر میں پولیس اسٹیبلشمنٹ میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے عہدے تک کے افسران کی منتقلی اور تقرری کرنے کے اختیارات دیئیجائیں,کمانڈ، شفافیت، خدمات کی فراہمی، میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں، سخت احتساب اور عمل کے اتحاد کی حمایت کرنے کے اہم نکات پر مشتمل ہے اور ایک معتبر ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے شفاف بھرتیوں ، شکایت کے ازالے کے معتبر نظام، عوامی معلومات کے نظام اور پولیس کی ہیلپ لائنز، کا نظام ٹھیک کرکے پولیس کو عوامی خدمت کا قابل اعتماد ادارہ بنایاجائی,صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کے تحت منتخب نمائندوں اور اچھی شہرت کے حامل شہریوں کے تعاون سے پولیس کو چیک کیا جائے اور تعاون بھی فراہم کیا جائی,اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں خیبرپختون خواہ کا پولیس نظام نافذ کرنا چاہتی ہے کیونکہنملک کے تمام لوگ کے پی کے پولیس نظام کی تعریف کر رہے ہیںناس لئینکے پی کے پولیس نظام کا نجی بل سندہ اسمبلی میں جمع کرادیا ہے نانہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت انگریزوں کے دور کا کالا قانون سندھ میں نافذ ہیاور تحریک انصاف کا یہ قانون اگر صوبے میں نافذ ہوجاتاہے تو پولیس میں سیاسی مداخلت بند ہوجائے گی اور سیاسی انتقامی کاروائیاں بھی رک جائیں گی جس نسے عوام کو بھرپور ریلیف دیا جاسکتاہی