سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پھر آمنے سامنے،اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی تیاری مکمل

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے غلام قادر تھیبو کو آئی جی سندھ لگانے کا گرین سنگنل بھی حاصل کرلیاہے۔اے ڈی خواجہ اور سندھ حکومت میں ایس پی ٹنڈو محمد خان اسد مالھی کے تبادلے پر آمنے سامنے آگے ہیں۔اے ڈی خواجہ نے دو روز پہلے ایس پی اسد مالھی کو ٹنڈو محمد خان تعینات کیا لیکن چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹ اسد مالھی کا تبادلہ کرکے ایس پی نسیم پنہور کو ٹنڈو محمد خان تعینات کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :