حج کرپشن سکینڈل ، اعظم سواتی کے خلاف جزوی جرح مکمل

ہفتہ 4 مارچ 2017 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) حج کرپشن سکینڈل پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی طرف سے دائر کر دہ ہرجانہ کے دعوی کی سماعت، اعظم سواتی کے خلاف جزوی جرح مکمل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف 10کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران اعظم سواتی کے خلاف جزوی جرح ہوئی ۔

(جاری ہے)

جرح کے دوران حامد سعید کاظمی کے وکیل نے مؤقف اپنا یاکہ اعظم سواتی کو وزارت مذہبی امورکے نہ ملنے کا دکھ تھا، اسی لیے انہوں نے میرے مؤکل حامدسعید کاظمی پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے ان کی شہرت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ جزوی جرح کی تکمیل پر سماعت مؤرخہ 18مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے عدالت میں بیان رکارڈ کرایارکھاہے کہ اعظم سواتی نے حاجیوں کو لوٹنے اورکرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا، اور اس سلسلہ میں انہوں نے عدالت سے استدعال کر رکھی کہ وہ تحریک انصاف کے رہ نما کو 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ (عدنان یوسف )

متعلقہ عنوان :