بیوی پر تیزاب پھینکنے کا کیس ،شوہر کو 24سال قید ،11لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 9 مارچ 2017 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی خصوصی عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں شوہر دلشار کو 24سال قید اور 11لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

ملزم دلشاد کے خلاف بیوی غزالہ نے تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کروایا تھا اور ملزم پر جھگڑے کے دوران بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کا الزام تھا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 24سال قید اور 11لاکھ روپے کی سزا کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :