سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مری میک کلی کی ملاقا ت ،ْمفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات 9 مارچ 2017 19:37

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مری میک کلی نے ریاض میں ملاقا ت کی ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی درمیان سیاسی مشاورت کے تبادلے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزراء نے دو طرفہ تعلقات ،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں وزارت کے حکام ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لئے سعودی عرب کے سفیر نبیل بن محمد الصالح اور نیوزی لینڈ کے سفیر ہامش میک ماسٹر نے بھی شرکت کی ۔نیوزی لینڈ سعودی عرب کے گلف کاررپوریشن کونسل کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات چاہتا ہے ۔نیوزی لینڈ تیل کے عوض سعودی عرب کو دودھ،گوشت اور لکڑی کی مصنوعات فرخت کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :