وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کی وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات،نوجوانوں کیلئے بزنس لون سکیم کا جائزہ لیا

جمعرات 9 مارچ 2017 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے جمعرات کو یہاں وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی اور نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کے بزنس لون سکیم کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان نے ملک کے نوجوانوں اور امکانی تاجروں کے درمیان 17 ارب روپے سے زائد کے 17051 قرضے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

لیلیٰ خان نے کہا کہ حکومت ملک میں ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کیلئے سخت کوششیں کر رہی ہے، دنیا بھر میں اس شعبہ میں 60 تا 70 فیصد سازگار کی پیشکش ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت این پی ایل کی موجودہ 10 تا 12 فیصد شرح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں روشن مستقبل کی امید رکھنی چاہیے کیونکہ سکیم سے فائدہ اٹھانے والے نہ صرف معیشت کیلئے مفید بن رہے ہیں بلکہ وہ اپنے علاوہ دوسروں کیلئے بھی روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :