چین کاریل کار بنانے والی کمپنی سی آر سی سی کنگ ڈائو سیفانگ کمپنی لمیٹڈ نے 8 ہائیڈروجن پاور کی ٹرام بنانے کا اعلان

جمعرات 9 مارچ 2017 23:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)چین کی ریل کار بنانے والی کمپنی سی آر سی سی کنگ ڈائو سیفانگ کمپنی لمیٹڈ نے 8 ہائیڈروجن پاور کی ٹرام بنانے کا اعلان کر دیا۔ ٹرام چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں 1704کلو میٹر کے ٹریک پر 120 اسٹیشن کے ساتھ رواں دواں ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ ٹرام 285 مسافروں کو لے کر 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرے گی۔ ہاہیڈروجن پاور کا ایندھن آٹو موبائل صنعت میں استعمال ہونے والا سب سے بہتر اور زیادہ ایندھن ہے۔ یہ ماحول کیلئے بھی انتہائی سازگار ہے چونکہ یہ صرف پانی کے اخراج کرتی ہے۔ کمپنی نے 2015ء میں پہلی ہائیڈروجن پاور ٹرام تیار کی تھی۔ چین اس صنعت میں ہائیڈروجن پا ور استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :