کسٹم حکام نے طورخم بارڈرپرکھڑی 128امپورٹ گاڑیوںکو 21دن بعد جانے کی اجازت دیدی

جمعرات 9 مارچ 2017 23:18

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)خیبر ایجنسی ، طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے کوئلے سے بھرے 128امپورٹ گاڑیوںکو 21دن بعد جانے کی اجازت دی گئی ۔ان گاڑیوں کی پہلے سے کسٹم کلئیرنس ہو چکی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کوئلے سے بھرے 128گاڑیاں کو 21دن بعد جانے کی اجازت دی گئی ہے جو اس کے پہلے سے کسٹم کلیئرنس ہو چکی ہے‘ طورخم کے تحصیلدار شمس السلام نے رابطے پر بتایا کہ طورخم بارڈر پر کھڑے صرف کوئلے سے بھرے لوڈڈ ٹرک کو پشاور جانے کی اجازت دی ہے باقی گاڑیاں کھڑے ہونگی ‘ حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز دودن کے لئے بارڈر کھو لنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں پھنسے ہوئے افغان شہریوں کی ایک بڑی تعدادقانونی دستاویزت کے ذریعے اپنے ملک افغانستان جا چکی ہے۔

جس کے بعد امپورٹگاڑیوں کو بھی اجازت دی گئی‘ طورخم بارڈر پر کھڑی گاڑیوں کے مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باقی لو ڈڈ گاڑیوں کو بھی اجازت دی دیا جائے تاکہ ہماری مشکلات میں کمی آجائے ۔