ہائیکورٹ نے پولیس یونیفارم کی سلائی کرنیوالے درزیوں کو معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ طلب

محکمہ پولیس میں افسران اور اہلکاروں کے یونیفارم تیار کیے ،سلائی کی مد میں 70 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی نہیں کی جارہی‘ درخواست گزاروں کا موقف

جمعرات 9 مارچ 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس یونیفارم کی سلائی کرنے والے 2 درزیوں کو معاوضہ کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید کاظم رضا شمسی نے راولپنڈی اور فیصل آباد کے دو درزیوں کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نوید اور افتخار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ پولیس میں افسران اور اہلکاروں کے یونیفارم تیار کیے ہیں لیکن یونیفارم کی سلائی کی مد میں 70 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی نہیں کی جارہی۔

دوران سماعت ڈی ایس پی لیگل آصف شیخ نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ سکروٹنی کمیٹی کے پاس ہے اور کلیم کی تصدیق ہوتے ہی ادائیگی کر دیںگے ۔ جس پر فاضل عدالت نے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :