بھارت میں باپ اور دادی نی2 بچوں کو مذہب کے نام پربھینٹ چڑھا دیا

بچوں کے والد نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر بچوں کو کرنٹ لگانے کے بعد ان کے منہ میں زبردستی بلب ٹھونس دیا،بزرگ عورت اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر تین چار دنوں سے بچوں کو بجلی کے جھٹکے دے رہی تھی،پولیس حکام

جمعرات 9 مارچ 2017 20:27

چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)بھارت میں ایک باپ نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اپنے 2بچوں کو مذہب کے نام پر بھینٹ چڑھا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کے ایک گائو ں میں ایک باپ نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اپنے دو بچوں کو مذہب کے نام پر بھینٹ چڑھا دیا ۔بھٹنڈا کے سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سواپن شرما نے بتایا کہ بچوں کے والد لودر سنگھ نے اپنی ماں نرمل کور کے ساتھ مل کر بچوں کو کرنٹ لگانے کے بعد ان کے منہ میں زبردستی بلب ٹھونس دیا۔

بچوں کی موت کی خبر سے گائوں والے جمع ہو گئے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کو بلا لیا۔ملزمان کے رشتہ دار راشی سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ چار پانچ دنوں سے ان کے گھر میں جھگڑا چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق، چار پانچ دن پہلے ان کے گھر ایک تانترک آیا تھا اور اس وقت ان کے گھر سے ڈھول کے بجنے کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔راشی سنگھ کا دعوی ہے کہ تانترک الاوالی کا رہنے والا ہے اور اسی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گذشتہ رات جب میں ان کے گھر گیا تو انھوں نے بچوں کا گلا گھونٹنے کے بعد منہ میں بلب ڈال کر مار ڈالا تھا اور ایک دوسرے سے گالی گلوچ کر رہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ مارے جانے والے بچوں میں پانچ سال کا ایک لڑکا اور تین سال کی ایک لڑکی ہے۔بھٹنڈا کے ایس ایس پی سواپن شرما نے بتایا کہ بچوں کے دادی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ اپنے پوتے اور پوتی میں بھوت پریت کا سایہ ہونے کے وہم کی وجہ سے تانترک بابوں کے پاس جاتی رہتی تھی۔پولیس کا دعوی ہے کہ یہ بزرگ عورت اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر تین چار دنوں سے بچوں کو بجلی کے جھٹکے دے رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :