کویت کی سمندر پر سڑک نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی

جمعرات 9 مارچ 2017 20:27

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)کویت نے جدید ترین انداز سے سمندر پر سڑک کی تعمیر شروع کر دی ہے، جسے دنیا کے سب سے بڑے کار ویز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ سمندری سڑک ملک کے شمالی خطے سبایہ میں تعمیر کئے جانے والے جدید ترین ’سلک سٹی‘ تک جائے گی۔ اربوں ڈالر کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والا یہ سلک سٹی خطے کا نمایاں ترین فری ٹریڈ زون ہوگا، جو خلیجی ممالک کو وسطی ایشیاء اور یورپ کے ساتھ منسلک کرے گا۔

نئے تجارتی شہر تک رسائی کے لئے 36 کلومیٹر طویل پل تعمیر کیا جائے گا جس کا تین چوتھائی حصہ پانی کے اوپر ہوگا۔ یہ کاز وے کویت سٹی اور سبایہ کے درمیان 90 منٹ کے سفر کو کم کرکے 20 سے 25منٹ کا کردے گا۔ شیخ جابر الاحمد الصبا کاز وے، جس کا نام جنوری 2006ء میں دنیا سے رخصت ہونے والے مشہور و مقبول کویتی امیر کے نام پر رکھا گیا ہے، تین ارب ڈالرسے تعمیر کیا جانے والا اور خطے کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک نمایاں منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

کاز وے کی تعمیر مکمل ہونے پر یہ علاقہ پانچ جزیروں پر مشتمل ایسا فری ٹریڈ زون بن جائے گا جس کی مثال خطے میں کہیں اور ملنا مشکل ہوگی۔ ’سبایہ برج‘ دنیا کا چوتھا بڑا پل ہوگا۔ اس وقت امریکہ کا لیک پونٹ چار ٹرین کاز وے 38.44 کلومیٹر طوالت کے ساتھ پانی پر بنایا گیا دنیا کا طویل ترین پل ہے۔

متعلقہ عنوان :