قوانین کی خلاف ورزی پرکولڈ ڈرنکس یونٹ،لیبارٹری تجزیے میں نمونے فیل ہونے پر معروف ڈیری پلانٹ سیل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ،615لیٹر زائد المیعاد تیل موقع پر تلف، 55ہزارکے جرمانے،43فوڈپوائنٹس کو وارننگ

جمعرات 9 مارچ 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی سربراہی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رضوان پارک میں بشیر کولا کولڈ ڈرنکس مینو فیکچرر اینڈ ڈسٹری بیوٹرکو سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے، ناقص سیوریج ، جگہ جگہ مکڑی کے جالوں کی موجودگی،واٹر فلٹریشن نہ ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پرسیل کر دیا۔

لبرٹی مارکیٹ میں کراچی ماسٹر پراٹھاکو اشیاء خوردونوش پر کیڑے مکوڑوں کی موجودگی، گندی سیلنگ اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 7500روپے ،تاج باغ میں میزونا فرائی پیزہ کو صفائی کے ناقص حالات اورزائدالمعیادتیل استعمال کرنے کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ اور تقریبا 600لیٹر زائدالمعیاد تیل موقع پرتلف جبکہ ہربنس پورہ میں ایم ایس ٹریڈنگ کو ناقص انتظامات کی بنا پر 3500روپے جرمانہ اور وارننگ جاری کی۔

(جاری ہے)

کوٹ لکھپت میں غفور بیکری کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت ، اشیاء خوردونوش کو پائوں کی سطح پر رکھنے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ رائیونڈ سٹی میں تقوی بیکری کو ناقص صفائی پر5ہزار روپے جرمانہ ،بند روڈ پربائٹ اینڈ رائڈ(Bite & Ride)کو زائد المیعاد بریڈ کی موجودگی، صفائی کے ناقص حالات، فوڈآئٹمز پر تاریخ اجراء موجود نہ ہونے اورزائد المعیاد تیل استعمال کرنے پر 15ہزار روپے جرمانہ اور 15لیٹر غیر معیاری تیل موقع پر ضائع ،خلیفہ بیکری اور کشمیر بیکری کوبالترتیب5، 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

اکبری منڈ ی میں واقع بسم اللہ پان شاپ، واہگہ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے برقی روڈ پر واقع ملک عنایت علی کریانہ سٹور،غوث پان شاپ، داتا پان شاپ،عثمان جنرل سٹور،کراچی پکوان سنٹر،بابا پان شاپ ،شہزاد ہوٹل،سجاول ہوٹل،افضل میڈیکل اینڈ جنرل سٹوراوردلاور میڈیکل اینڈ جنرل سٹور، فتح شیر روڈ پر واقع قاسم پان شاپ،کامی پان شاپ،خان برادرز پان شاپ ،چوہدری سٹور،گریس بیکری،عباس چکڑ چنے اور بھائی صاحب حلوہ پوری والے،نیو پشاوری ہوٹل،بسم اللہ جنرل سٹور، سلطان ملک شاپ ، رحمان سٹور،وسیم سٹور،مکہ سٹوراور حافظ ہوٹل،قاسم پان شاپ، حافظ ارشد کریانہ سٹور، سراج الحق کریانہ سٹور،اللہ ہو کریانہ سٹوراور حافظ مرغ چنے اینڈ شوارماکو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :