تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سے ملک کے ڈیجیٹل لینڈ سکیپ میں بڑی تبدیلی آئی،براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بڑھ کر 4 کروڑ سے زائد ہوگئی، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا لندن میں ڈیجیٹل ٹریڈ سمٹ سے خطاب

جمعرات 9 مارچ 2017 23:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہدف 2018ء تک پوری آبادی کیلئے انفراسٹرکچر اور ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ لندن میں ڈیجیٹل ٹریڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں ڈیجیٹل ترقی اور معاشی استحکام کے پیش نظر ٹیکنالوجی بزنس اور انٹرپرائزز میں براڈ بینڈ سپیکٹرم سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اس سلسلہ میں حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کا مقصد مراعات کے ساتھ آئی سی ٹی کے شعبہ میں مزید ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سے ملک کے ڈیجیٹل لینڈ سکیپ میں بڑی تبدیلی آئی ہے جس کی بدولت براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بڑھ کر 4 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء کو نیشنل ان کوبیشن سینٹرز اسلام آباد میں آئی ٹی پارک اور طالبات کیلئے آئی سی ٹی سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بھی خطاب کیا۔ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبہ کا جائزہ پیش کرتے ہوئے انوشہ رحمان نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت حکومت کو آئی سی ٹی کی ترقی کا پورا ادراک ہے جو ملک میں ڈیجیٹلائزیشن میں اضافہ کا عزم کئے ہوئے ہے تاکہ سماجی، معاشی ترقی میں اضافہ ہو سکے، معیشت پر مبنی علم کو فروغ ملے اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :