ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات ،ْدو طرفہ تعلقات بارے میں تبادلہ خیال

جمعرات 9 مارچ 2017 19:30

دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ،ْدوحہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور قطر کے درمیان تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تہران اور دوحہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا۔

اس ملاقات میں اہم علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک روزہ دورہ قطر میں اس ملک کے وزیر خارجہ خالد بن عطیہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے جولائی دو ہزار پندرہ میں قطر کا دورہ کیا تھا جس میں باہمی تعاون، علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :