امریکہ، طیارہ رن وے سے اتر گیا، متعدد افراد زخمی

مشی گن یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم سمیت 109 مسافر اور عملے کے 7 افراد بھی سوار تھے

جمعرات 9 مارچ 2017 21:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) امریکا کے ڈیٹرائٹ ایئر پورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر گیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں مشی گن یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم سمیت 109 مسافر اور عملے کے 7 افراد بھی سوار تھے۔

(جاری ہے)

حادثے سے طیارے میں سوار چند افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔طیارہ بریکس لگانے کی وجہ سے رن وے سے اترا جس کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا۔انتظامیہ کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :