مراکش ،ْ رکن پارلیمان کو ملک کے دوسرے بڑے شہر کیسا بلانکا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

جمعرات 9 مارچ 2017 19:30

رباط(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)مراکش کے ایک رکن پارلیمان کو ملک کے دوسرے بڑے شہر کیسا بلانکا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے رکن پارلیمان عبداللطیف مرداس کی سرکاری کار پر کیسا بلانکا کے پوش جنوبی علاقے کیلی فورنی میں فائرنگ کی تھی۔انھیں تین گولیاں لگی تھیں ،ْ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔53 سالہ مقتول عبداللطیف مرداس لبرل جماعت دستوری یونین کے رکن تھے اور وہ پارلیمان میں کیسیا بلانکا سے ساٹھ کلومیٹر جنوب میں واقع علاقے بن احمد کی نمائندگی کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :