نیپال میں خانہ جنگی کے دوران 15 سالہ لڑکی کی دوران حراست موت کے ذمہ دار تین فوجی افسران کو 20 ، 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی

پیر 17 اپریل 2017 17:10

کھٹمنڈو۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)نیپال میں خانہ جنگی کے دوران 15 سالہ لڑکی کی دوران حراست موت کے ذمہ دار تین فوجی افسران کو 20 ، 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں نے پندرہ سالہ مینا سنووار کو 2004 ء میں اس کی ماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا۔

فوج کو شبہ تھا کہ ان کے مائو باغیوں سے روابط ہیں۔مینا سنووار کی ماں نے انصاف کے لیے تین سال تک جدو جہد کی اور فوجی اہلکاروں کو سزائوں کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ قتل کے ذمہ دار فوجی افسران کو گرفتار کئے بغیر ان کو سزائیں سنانا بے معنی ہے۔