سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت نے جھنگ میں بنیان پہن کر آپریشن کرنے والے عطائی ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کا نوٹس لے لیا،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو کارروائی کی ہدایت
بار بار ہدایت کے باوجود وریہ غیر سنجیدہ ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ،چیئرمین کمیٹی سینیٹر سجاد طوری کا وزارت کی طرف سے سرکاری دستاویزات بروقت فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار
پیر 17 اپریل 2017 23:53
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹر سجاد حسین طوری نے وزارت کی طرف سے سرکاری دستاویزات بروقت فراہم نہ کرنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ہدایت کے باوجود وریہ غیر سنجیدہ ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں انسانی صحت کے بارے میں انتہائی اہم بل زیر بحث آنے ہیں ۔
سینیٹر عائشہ رضافاروق نے کہا کہ ذمہ داری کا تعین کیا جانا چاہیے۔ بل کے محرک سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ بغیر دستاویزات اجلاس میں کیا بحث کریں ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سفارشات کے ساتھ عملدرآمد کیلئے وقت بھی دیا جاتا ہے لیکن عمل نہیں ہوتا اور ہدایت دی کہ این آئی ایچ کی وسیع اراضی کو قابل استعمال لایا جائے ۔ ویکسینشن کی پیدوار بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو سستی ویکسینشن کے ساتھ ساتھ ملکی خزانہ کی بھی بچت ہو ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ این آئی ایچ کی زمین کو محفوظ بنانے کیلئے چار دیواری بنائی جائے اور این آئی ایچ سے ملحقہ راستوں کو بند کیا جائے یہ نہ ہو کہ لینڈ مافیا قبضہ کر لے ۔ ہوٹا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کی ذیلی کمیٹی میں یقین دہانی کرائی گئی تھی جو نہیں دی گئی اگلے اجلاس میں ہوٹا کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے ۔ انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے بارے میں بھی تفصیلی رپورٹ اگلے اجلاس میں طلب کر لی گئی ۔ سینیٹر اعظم خان سواتی نے پی ایم ڈی سی ترمیمی بل2017 کے بارے میں کہا کہ اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن کرائے ڈاکٹرز نے ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ جاری کرنے شروع کیے ہوئے ہیں باتھ روم میں لیب قائم ہے ۔ پی ایم ڈی سی کا کوئی میکنزم موجود نہیں ۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ ایک لاکھ جرمانہ اور چھ ماہ کی سزا موجود ہے ۔ سینیٹر ڈاکٹر نعمان وزیر نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا رجسٹریشن کا نظام درست نہیں جوڈاکٹر نہیں اور کلینک بھی چلا رہا ہے ناقابل ضمانت مقدمہ درج کیا جائے ۔ پی ایم ڈی سی ڈاکٹرز کو ایک ہفتے میں سرٹیفکیٹ دے قائمقام رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے کہا کہ حال ہی میں امتحان پاس کرنے والے پانچ ہزار ڈاکٹرز کو دس دنوں میں سریٹفکیٹ جاری کیے گئے ہیں ، پرنسپل کامیاب ہونے والے طلبہ کی دستاویزات کی تصدیق کرتے ہیں جس کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے ۔سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پرنٹنگ پریس کی طرح جعلی سرٹیفکیٹ جاری کر کے ایک کروڑ روپے روزانہ بھی کمایا جاتا ہے ۔ سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ایجنڈے میں شامل کیا جائے ۔ پچھلے اجلاس میں کہا تھا کہ تمام پرائیوٹ ٹیچنگ ہسپتالوں میں 50 فیصد مفت بستروں کے علاوہ علاج نہیں ہورہا ، وزارت نے عمل نہیں کیا ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی پانچ سال کی بجائے متواتر ہسپتالوں اور کالجوں کے دورے کرے ۔ سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے دورے کے موقع پر مفت علاج ثابت کرنے اور مریضوں کو پیش کرنے کا معاملہ اٹھایا جس پر حیران کن جواب دیا گیا کہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے لوگوں کو مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی تنظیم بنا کر مفت علاج کے نام پر بھی کمائی شروع کی ہوئی ہے تمام بڑے پرائیوٹ ہسپتالوں کے پی ایم ڈی سی عہدیداران حصہ دار ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی ترمیمی بل زیر التواء ہے کب مشترکہ اجلاس میں آئے گا۔ سینیٹر عتیق شیخ نے جھنگ کے ایک ہسپتال میں بنیان پہن کر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کی ویڈیو پیش کی ۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے اور پنجاب حکومت سے رپورٹ لی جائے ۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ پشاور میں ہسپتال پچاس فیصد مفت علاج فراہم نہیں کررہے ۔ ڈی جی این سی ایچ آر نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ طلبا کو 50 فیصد مفت مریض دیکھنے کو ملتے ہیں پی ایم ڈی سی کے پاس مجسٹریٹ کے اختیار ات نہیں ، سینیٹر اعظم سواتی کا پی ایم ڈی سی ترمیمی بل مزید غور کیلئے موخر کر دیا گیا ۔ ہیلتھ کے ریگولیشن ایکٹ کے بارے میں سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اس بل میں 35 شقیں مریضوں کے حقوق کے بارے میں ہیں ۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ حکومتی بل پر کام ہو چکا ہے فریقین کے اجلاس کے بعد اتفاق رائے سے سمری کابینہ ڈویژن کو بجھوائی گئی اب وزیراعظم کے پا س بجھوائی جائے گی ۔ سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ وزارت ہر چیز اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے جب بھی پرائیوٹ بل آئے تو حکومتی بل کا تذکرہ شروع ہو جاتا ہے ۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ دونوں بل یکجاء کر لیے جائیں ۔ سینیٹر عتیق شیخ نے امریکہ میں دوہری شہریت کے ایک ڈاکٹر کو 17 کروڑ روپے جرمانے کا سوال اٹھایا ، ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ یہ معاملہ ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کی طرف سے ہوا ہے ڈاکٹر سے پوچھا گیا ہے جس نے آگاہ کیا کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ جس پر سینیٹر عتیق نے کہا کہ اسی ڈاکٹر کوہوٹا کا سربراہ بنا دیا گیا ہے ۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ کیا پلی بارگین کرنے والے کو ادارے کا سربراہ بنایا جا سکتاہے ۔ ڈی جی این آئی ایچ نے آگاہ کیا کہ کمیٹی کی دی گئی زیادہ تر سفارشات پر عمل شروع ہوگیا ہے ۔ خالی اسامیوں کا اشتہار اخبار میں دے دیا گیا ہے ، وزارت خزانہ سے فنڈز کے بارے میں رابطہ ہے ۔ کمیٹی اجلاس میں این آئی ایچ میں ہاتھ سے بنائی جانے والی پرچیوں پر کمیٹی اراکین نے حیرانگی کا اظہار کیا اور ہدایت دی گئی کہ آئی ٹی کا ماہر ملازم بھرتی کیا جائے اور دوہرے اندراج کا طریقہ کار شروع کیا جائے ۔ ویکسینشن بنانے والے ممالک کے ماہرین جلد دورہ کریں گے ، صحت کے بارے میں آگاہی مہم میں تیزی لائی گئی ہے کمیٹی نے سفارش کی این آئی ایچ بورڈ میں ایک سینیٹر کو بھی شامل کیا جائے ۔ سینیٹر نعمان وزیر خٹک اور سینیٹر عتیق شیخ نے این آئی ایچ لیبارٹری میں ٹیسٹوں کیلئے آنے والے مریضوںکے کمپیوٹرائزڈ اندراج کیلئے سافٹ ویئر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ این آئی ایچ انتظامیہ نے بتایا کہ دکانیں خالی کروا لی گئی ہیں ۔ دو موبائل کمپنیوں کے ٹاورز کے کرائے میں اضافے اور سابقہ وصولیوں کے بارے میں ہدایت دی گئی کہ کرایہ کم از کم 25 لاکھ روپے سالانہ ہونا چاہیے ۔ (ار)مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 18 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
بھارت نے ممبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنالیا
-
امریکہ میں شادی کیلئے جانے والے دولہا دلہن کو پرواز سے اتار دیا گیا
-
بھارت نے ممبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنالیا
-
ملک میں ہونے والے ریفرینڈم کے نتائج درست ہیں،سربراہ ترک الیکٹورل بورڈ
-
بھارتی تفتیشی اداروں کے سامنے پیش نہیں ہوں گا: ڈاکٹر ذاکر نائیک
-
شمالی کوریا پر یکطرفہ حملہ،روس کی امریکا کو تنبیہ
-
پرتگال میں چھوٹاطیارہ گرکرتباہ،5 افرادہلاک
-
شامی پناہ گزینوں کے قافلے پر حملے کے بعد انخلاء کا عمل ایک بار پھر موخر کردیا گیا
-
قطر اور فلپائن کی200 ملین ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط
-
افغان طالبان نے حکومت کی مدد کرنے کے الزام میں بچے اور 3خواتین کو قتل کردیا
-
نیپال میں خانہ جنگی کے دوران 15 سالہ لڑکی کی دوران حراست موت کے ذمہ دار تین فوجی افسران کو 20 ، 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
بھارتی ریاست اترپردیش میں مندر سے گائے کے بچھڑے کا سر ملنے کے بعد صورت حال کشیدہ
-
یمن ، حوثی باغیوں نے 40 مردو خواتین یرغمال بنا لیے
-
خامنہ ای کی صحت بارے ایران کا ٹرمپ کو خفیہ خط
-
رحم دل جوڑے نے غریب طالبہ کا 10 لاکھ روپے تعلیمی قرض ادا کردیا
-
ترکی: اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے ریفرنڈم کا نتیجہ چیلنج کردیا
-
اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ ڈان لیکس کی سفارشات مرتب ہونے میں تاخیر کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کا نہ تو کمیٹی سے تعلق ہے اور نہ وہ اس وقت ڈی جی آئی ایس پی آر تھے ... مزید
-
بینظیر بھٹو لٹریری فیسٹول آرٹ ،کلچر اوربردباری کے فروغ کا باعث بنے گا،لٹریچر اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے‘ بلاول بھٹو
-
آرمی چیف سے درخواست کر کے ملاقات کی، پاک افغان بارڈکی بندش پر گفتگو ہوئی ، عمران خان
-
آئندہ انتخابات میں نواز شریف کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،آصف علی زرداری
-
نیپال سے لاپتا ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سعد حبیب کے اغوا سے متعلق مزید بھارتی کردار سامنے آگئے
-
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ملک میں پانی کی شدید قلت کا معاملہ پورے ایوان کی کمیٹی کو بھجوادیا
-
حکومت سندھ نے مختلف عدالتوں میں 9 وکلاء کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ، وزیر قانون سندھ
-
وفاقی حکومت سندھ میں ونڈ پاور پروجیکٹ کے منصوبے شروع کرنے میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
کراچی، سندھ میں رینجرز کے پاس آپریشن، تلاشی اورگرفتاری کا اختیار 15 اپریل سے ختم ہوچکا ہے ،ترجمان رینجر ز
-
مشال خان کی وفات کے بعدبھی ان کا فیس بک استعمال ہو رہا ہے، اس کی تحقیقات کی جائیں ، یونیورسٹی میں مشال خان پر حملے کے دوران لوگوں کے ہاتھوں میں کتابیں نہیں تھیں ،ایسا معلوم ہوتا تھا کہ لوگ باہر سے ... مزید
-
سانحہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے حوالے سے 8 ملازمین سمیت 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ‘ اعلیٰ قیادت نے مشعال خان کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ... مزید
-
عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی مشیرقومی سلامتی ک ا خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
زاہد حامد کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس
-
مرکزی ملزم نےمجسٹریٹ کےسامنےبیان میں واقعےکی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پرڈال دی
-
امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کی وزیراعظم سے ملاقات
-
مشال خان سمیت دیگر دو طلبا کے خلاف گستاخی کے حوالہ سے شواہد نہیں ملے،صلاح الدین محسود
-
کالعدم تنظیم کے سرغنہ احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ‘ دہشتگرد اور ساتھی کہیں بھی ہونگے خاتمہ کیا جائیگا، آپریشن ردالفساد کے تحت ،15بڑے آپریشنز ،723جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم ... مزید
-
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل خائستہ رحمٰن نوکری سے فارغ
-
مسلم لیگ ن کی 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی منصوبہ بندی
-
ڈان لیکس سکینڈل ، راؤ تحسین کی جانب سے تین اینکرز کے خلاف دائر ہرجانہ کیس میں عدالت کاتینوں فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم
-
پانامہ کیس کا فیصلہ جھوٹے الزام لگانے والوں کے خلاف آئے گا، ان کی آئندہ نسلیں یاد رکھیں گیں،مریم اورنگزیب
-
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کی صوبائی اسمبلی کو دو نمبر قرار دینے کے قابل اعتراض بیان کا سخت نوٹس
-
اگلے سال تک 10000میگاواٹ بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائیگی، موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو ملک میں صنعت اور کارخانہ بجلی کی وجہ سے مکمل طور پر بند تھا، حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر صنعتی ... مزید
-
پاکستان ریلوے کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خاتون کی جان بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر شہید ہونے والے گیٹ مین محمد عظیم آفریدی کیلئے سول ایوارڈ کی سفارش
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت نے جھنگ میں بنیان پہن کر آپریشن کرنے والے عطائی ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کا نوٹس لے لیا،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو کارروائی کی ہدایت
-
’ ریل کاپ‘‘ کے منافع میں 3برسوں میں10 گنا سے بھی زائد اضافہ ہوگیا ہے ، کمپنی کا 2012-13میں منافع 2کروڑ 34لاکھ تھا جو 2015-16میں 27کروڑ روپے تک پہنچ گیا
-
قائمہ کمیٹی داخلہ کامشال خان قتل کیس کا نوٹس ،مشال کے نام پر چلنے والی جعلی فیس بک و ٹویٹر اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں
-
مانسہرہ ایئرپورٹ کیلئے اراضی کے حصول کاکام شروع کردیا گیا، منصوبہ پر کام جاری ہے،وزیراعلیٰ سندھ کو نوری آباد گیس پاور پلانٹ کی گیس فراہمی کومتنازعہ نہیں بنانی چاہیے ، معاہدہ پر ہمارا نہیںاوگرا ... مزید
-
نجی ٹی وی مارننگ شو میں ستاروں کا حال بتانے والا نوسرباز نے جڑواں شہروں کی خواتین کو بلیک میل کرکے ہزاروں روپے بٹور لئے ، مزید لاکھوں روپے کا مطالبہ
-
سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.