پانامہ کیس کا فیصلہ جھوٹے الزام لگانے والوں کے خلاف آئے گا، ان کی آئندہ نسلیں یاد رکھیں گیں،مریم اورنگزیب

9ماہ شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، وزیر مملکت برائے اطلاعات

پیر 17 اپریل 2017 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ بے بنیاد جھوٹے الزام لگانے والوں کے خلاف آئے گا اور ان کی ائندہ نسلیں یاد رکھیں گیں۔ 9ماہ شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں جب وزیراعظم نے بچوں کا نام ایا تو ویزراعظم نے عدالت عظمیٰ کو تحقیقات کے لئے خود خط لکھ دیا تھا۔

عمران خان نے نواز شریف پر بے بنیاد جھوٹے الزامات لگائے وزیراعظم کا نام پانامہ میں نہیں آیا۔ اس کے باوجود وزیراعظم کا 9ماہ میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ میرا کام الزام لگانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ بے بنیاد جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف آئے گا اور ان کی آئندہ نسلیں یاد رکھیں گیں۔ وزیراعظم کے بچے قانون کے تحت کاروبار کر رہے ہیں۔۔( علی)