نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل خائستہ رحمٰن نوکری سے فارغ

منگل 18 اپریل 2017 00:00

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل خائستہ رحمٰن کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ میں ملوث پولیس کنسٹیبل خائستہ رحمٰن کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

(جاری ہے)

کنسٹیبل پر الزام تھا کہ وہ خیبر ایجنسی سے براستہ چارسدہ ملاکنڈ ایجنسی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ کرنے والے افراد کے ساتھ ملا ہوا تھا خائستہ رحمٰن کی مدد سے گاڑیوں کو ملاکنڈ ایجنسی پہنچاتا تھا جس پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس کنسٹیبل خائستہ رحمٰن کو تھانہ مندنی سے پولیس لائن حاضر کرکے بعد از انکوائری ان کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے اس موقع پر کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور ایسے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :