خامنہ ای کی صحت بارے ایران کا ٹرمپ کو خفیہ خط

اقتصادی پابندیاں موخر کرنے کی درخواست ،ایرانی میٖٖڈیا کا انکشاف

پیر 17 اپریل 2017 16:16

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) ایرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ تہران کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خفیہ مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں اٴْنہیں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی خرابی صحت سے آگاہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اس مکتوب میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عاید نہ کرے تاکہ نئے سپریم لیڈر پر اعتدال پسندانہ فیصلوں کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس خفیہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ خامنہ ای کی خرابی صحت سے ان کی وفات کا قوی امکان موجود ہے۔ امریکا کو چاہیے کہ وہ عراق کے علی السیستانی کی طرح ایران میں کسی اعتدال پسند شخص کو اس سپریم لیڈر کے عہدے تک پہنچنے کی راہ ہموار کرے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ معاشی پابندیوں کا معاملہ موخر کیا جائے۔بنی صدرکا کہنا ہیکہ میرے خیال میں خفیہ مکتوب والی بات درست ہے کیونکہ حالیہ دنوں کے دوران امریکی حکومت اور کانگریس نے ایران کے صدارتی انتخابات کے بعد مزید پابندیاں موخر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خمینی کے آخری ایام میں بھی ایسا ہی ایک مکتوب ایران کے اندر سے اس وقت کے امریکی صدر رونلڈ ریگن کو لکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :