یمن ، حوثی باغیوں نے 40 مردو خواتین یرغمال بنا لیے

پیر 17 اپریل 2017 16:16

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)ایران نواز حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء کے جنوبی شہر ذمار سے سماجی بہبود فنڈ کے لیے کام کرنے والے 40 محققین کو یرغمال بنا لیا ہے۔ یرغمال بنائے گئے محققین کی نصف تعداد خواتین پر مشتمل بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے صنعائ کے قریب الحدائ ڈاریکٹوریٹ میں 20 کاروں کو روکا جن پر سماجی بہبود فنڈ کے محققین سوار تھے۔

وہ علاقے میں ترقیاتی پروگراموں اور سماجی سروسز کی جان کاری کے ایک مطالعاتی دورے پر آئے تھے۔ حوثیوں نے ان سب کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ حوثی باغیوں نے یرغمال بنائے گئے کارکنان پر دوسرے ملکوں کے لیے جاسوسی کا الزام عاید کیا ہے اور اس الزام کے بعد انہیں الحدا ڈاریکٹوریٹ میں زراجہ کیعلاقے کی ایک جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :