سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 17 اپریل 2017 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔پیر کو جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں5رکنی لارجر بینچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔نیسپاک کے وکیل شاہد حامد کے جواب الجواب دلائل میں لندن میٹروٹرین 55 فیصد اوورگراونڈ ہونے کا کہا تو جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ فریق مخالف کا مؤقف ہے ثقافتی ورثہ کے مقام پرٹرین انڈرگراونڈ کردی جائے انڈرگراؤنڈ کرنے پرمنصوبے پرمزید کتنی لاگت آئے گی ۔

(جاری ہے)

وکیل نے 3 سے 5 گنا زائد لاگت کا بتایا اورکہاکہ انڈرگروانڈ کرنے کا مشورہ دینا آسان لیکن عملی طورپرمشکل ہے ۔جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ اس پروجیکٹ کوہم سے زبر دستی نہیں بنوا سکتے ، آپ اس پروجیکٹ کوگرائونڈ پرہی بنائیں گے ۔جسٹس اعجازالحسن فریق مخالف کے تحفظات ہیں کہ اگربنیادیں چھیڑی گئیں تو ڈھانچہ گرجانے کا خدشہ ہے، حکومت درخواست گزاروں کی رپورٹ پرایک ہفتے میں جواب دے جس میں کم از کم 2ماہرین کی رائے بھی شامل کی جائے ۔ماہر آثار قدیمہ وتعمیرات کامل خان کی رپورٹ پر بھی جواب طلب کیا گیا سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :