مسلم لیگ ن کی 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی منصوبہ بندی

ہم خیال جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاے گی، ، ن لیگ کی صوبائی قیادت بھی تبدیل کر دی گئی امیر مقام صوبائی صدر جبکہ مرتضی جاوید عباسی جنرل سیکرٹری مقرر ن لیگی اراکین اور رہنماوں کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کرنے کا مطالبہ ْمسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس کی اندرونی کہانی

پیر 17 اپریل 2017 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت ہم خیال جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاے گی اسی لیے ، ن لیگ کی صوبائی قیادت بھی تبدیل کر دی گئی، اور امیر مقام ن لیگ خیبرپختونخواہ کے صدر جبکہ مرتضی جاوید عباسی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیے گئے،،ن لیگ کے اراکین اور رہنماوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کرنے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ ایسا نہ ہوا تو ائندہ انتخابات میں ن لیگ کے لیے مشکل ہوگی۔

مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت پیر کو ایوان وزیراعظم میں ہوا جس کی اندرونی کہانی کے مطابق مسلم لیگ ن نے 2018 میں ہر صورت تحریک انصاف کو شکست دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کے آپشن پر غور بھی کیا ہے تاہم اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ انتخابات کے وقت پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک مختلف راہنماوں کو سونپ دیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف جلد خیبرپختونخواہ میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔زرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پارٹی راہنماوں سے مشاورت کے بعد امیر مقام کو پارٹی کا صوبائی صدر جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا،گیا ، اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیراعظم کی پارٹی کی صوبائی قیادت کو عوامی رابطے موثر بنانے کی ہدایت کی،، وزیر اعظم نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خیبرپختونخواہ میں عملا کوئی بھی تبدیلی لانے میں ناکام ثابت ہوئے، خیبرپختونخواہ سمیت ملک میں اصل تبدیلی ہم لارہے ہیں ، آئندہ عام انتخابات میں کارکردگی دکھانے اور الزام لگانے والوں کا مقابلہ ہے، مسلم لیگی رہنمائوں نے وزیراعظم لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر جلد قابو پانے کا مشورہ دیا جس پر وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ اپنے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، اجلاس میں راجہ محمد ظفر الحق ، اقبال ظفر جھگڑا ، خواجہ سعد رفیق ، انجینئر امیر مقام ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، سردار مہتاب احمد خان عباسی ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، سرانجام خان ، سینیٹر نزہت صادق ، سینیٹر بیگم نجمہ حمید ، سینیٹر پرویز رشید مریم نواز شریف ، کیپٹن (ریٹائرڈ ) محمد صفدر ، پیر صابر شاہ ، جعفر اقبال ، بیگم عشرت اشرف ، صدیق الفاروق ، رحمت سلام خٹک ، میاں راشد علی شاہ اور شیر زمان نے شرکت کی اور وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا، اظہار کیا ساتھ ہی انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے جن پر قابو پانے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ اگر بجلی بحران پر قابو نہ پایا تو حکومت کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔