امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کی وزیراعظم سے ملاقات

کشمیر سمیت خطے کی سلامتی،پاک امریکہ تعلقات، پاک افغان سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال باہمی تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ اور معاشی انقلاب برپا کر کے خطے کے مستقبل کو تابناک بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف نئی امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے ، امریکی مشیر

پیر 17 اپریل 2017 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پرامن ہمسائیگی کے لئے پرعزم ہیں بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت اور افغان بحران عالمی برادری کے ساتھ مل کر حل کرنا چاہتے ہیں امریکہ سے مضبوط باہمی مفاد پر مبنی شراکت کے خواہاں ہیں ۔

باہمی تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ اور معاشی انقلاب برپا کر کے خطے کے مستقبل کو تابناک بنانا چاہتے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز ایوان وزیر اعظم میں امریکی قومی سلامتی مشیر ایچ آر میک ماسٹر سے ملاقات کے دوران کیا جس میں خطے کی سلامتی اور پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ پاک افغان سرحدی معاملات اور تعلقات کے معاملات بھی زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سمیت پاکستان اور امریکہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے میک ماسٹر کو امن و امان اور معاشی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان میں امن و امان اور معاشی ترقی کے عمل کے متعر ف ہیں حکومت نے ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اتفاق رائے پیدا کیا ا ور معاشی اصلاحات سے متعمدل ، ترقی پسند اور جمہوری ملک کی بنیاد رکھ رہے ہیں حکومت اپنی حکمت کے تحت ہمسایہ ممالک سمیت اقوام عالم کے ساتھ معاشی و اقتصادی سمیت متعدد مشیروں میں تعلقات کو پروان چڑھانا چاہتی ہے امریکہ اور پاکستان قریبی دوست اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں اس رشتے کو مزید تقویت دینے کے لئے ہم امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے کے لئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنی معاسی ترقی کے لئے امریکہ کے ساتھ مضبوط اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری چاہتا ہے بلکہ خطے میں امن و سلامتی کے لئے نئی امریکی انتطامیہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے میک ماسٹر کو پاک بھارت تعلقات سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے لئے پرعزم ہں خطے کے امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان بھی بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت سمیت افغان بحران عالمی برادری کے ساتھ مل کر بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے پاک بھارت مسائل اور دوریاں ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے صدر ٹرمپ کے اقدام کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے خطے میں پائیدار امن و خوشحالی آئے گی امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور جنوبی ایشیاء اور افغانستان میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں خیال رہے کہ میک ماسٹر اور نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے اعلی عہدیدار کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔ (جاوید)