قائمہ کمیٹی داخلہ کامشال خان قتل کیس کا نوٹس ،مشال کے نام پر چلنے والی جعلی فیس بک و ٹویٹر اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

پیر 17 اپریل 2017 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے بطور چیئرمین کمیٹی مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے مشال خان کے نام پر چلنے والی جعلی فیس بک و ٹویٹر اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے اور خیبر پختونخوا حکومت کے نام خط لکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشال خان کا قتل انتہائی قابل مذمت، شرمناک اور دردناک ہے جسکے پیچھے محرکات کا تعین کیا جائے، ایف آئی اے سے مشال خان کے نام پر چلنے والی جعلی فیس بک و ٹویٹر اکاونٹس کی تفصیلات کمیٹی کو پیش کریں، ایف آئی اے معلوم کریں کہ مشال خان کے نام ہر جعلی اکاونٹس کون اور کہاں سے چلائے جارہے تھی ، جعلی اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریسز اور سروس پروائیڈرز کی تفصیلات و شہر کیا تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مشال خان کے قتل کے بعد اسکے نام سے قابل اعتراض پوسٹ کس نے اور کہاں سے کئے، معلوم کیا جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے غمزدہ خاندان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔(ار)

متعلقہ عنوان :