’ ریل کاپ‘‘ کے منافع میں 3برسوں میں10 گنا سے بھی زائد اضافہ ہوگیا ہے ، کمپنی کا 2012-13میں منافع 2کروڑ 34لاکھ تھا جو 2015-16میں 27کروڑ روپے تک پہنچ گیا

ریل کاپ کے 98ویں بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں پیش کئے گئے اعدادوشمار

پیر 17 اپریل 2017 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) ترجمان وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ وزارت کے ذیلی ادارے’’ ریل کاپ‘‘ کے منافع میں تین برسوں میں10 گنا سے بھی زائد اضافہ ہوگیا ہے ، کمپنی کا 2012-13میں منافع 2کروڑ 34لاکھ تھا جو 2015-16میں 27کروڑ روپے تک پہنچ گیا ۔ ترجمان کے مطابق پیر کو یہ اعدادوشمار ریل کاپ کے 98ویں بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں پیش کئے گئے جو ریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرپرسن پاکستان ریلویزمسزپروین آغا نے کی۔اجلاس میں ریل کاپ کے سابقہ تین سالہ کارکردگی اور تقریبا ساڑھے 3ارب مالیت کے مختلف پراجیکٹس جوکہ مختلف شہروں میں جاری ہیں پر بھی غور کیا گیا ۔ بورڈ نے کمپنی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ریل کاپ انتظامیہ کو جاری پراجیکٹس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بورڈ نے ایک نئے ممبر کی نامزدگی کی بھی منظوری دی ۔

ایم ڈ ی ریل کاپ عامر نثار چوہدری نے بورڈ کو بتایا کی موجودہ مالی سال میں کمپنی پہلے سے کہیں زیادہ منافع حاصل کرے گی جس پر بورڈ نے موجودہ ایم ڈی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمدجاوید انور، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرہمایوں رشید، ایم ڈی ریل کاپ عامرنثار چوہدری ، علی عارف،قاضی ہمایوں فرید، سکندر حیات خٹک کمپنی کے سیکرٹری انعام اللہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لاہوررا محمد اقبال نے شرکت کی۔ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ کی کارکردگی کی رپورٹ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کوپیش کی جائے گی۔(ار)

متعلقہ عنوان :