نجی ٹی وی مارننگ شو میں ستاروں کا حال بتانے والا نوسرباز نے جڑواں شہروں کی خواتین کو بلیک میل کرکے ہزاروں روپے بٹور لئے ، مزید لاکھوں روپے کا مطالبہ

پیر 17 اپریل 2017 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)نجی ٹی وی پرمارننگ شومیں ستاروں کاحال بتانے والے نوسربازشخص نے راولپنڈی اسلام آبادکی خواتین کوبلیک میل کرتے ہوئے ہزاروں روپے بٹورلئے ،جبکہ دیگرلاکھوں روپے کامطالبہ کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق ملنے والی دستاویزات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شومیں آنے والے علی تبسم نامی شخص کواسلام آبادکی ایک لڑکی نے اپنے بھائی کے رشتہ کیلئے فون کیاتوانہوںنے کہاکہ میں زاعیچہ نکال کرشام کوفون کروں گاتاہم انہوںنے رات کوفون کیااور10ہزارروپے ڈیمانڈکی جس پرانہوں نے اس کے ذاتی موبی کیش اکاؤنٹ پر10000روپے بھیج دیئے ،جس کے باعث دودن بعدٹی سی ایس کے تھروایک لاگٹ ،ایک تعویزاورایک ناگینہ وصول ہوگیااورپھرعلی تبسم نے خودفون کرکے کہاکہ 55ہزاراوربھیجوآپ کے بھائی پرکالاجادوہے ،اگراس کااتارنہ کیاگیایہ پورے خاندان کولپیٹ میں لے لیگا،جس پراس لڑکی نے معذوری کااظہارکیاتوانہوںنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اورزندہ غرق ہونے کاجھوٹادعویداربھی بن بیٹھا۔

(جاری ہے)

علی تبسم نامی فراڈیئے نے ان خواتین کواتنابھی کہہ ڈالاکہ اگرانہوںنے پیسے نہ دیئے تووہ جاتے جاتے زمین درگورہوجائیں گے ،جب اس حوالے سے ہمارے انوسٹی گیشن سیل کومعلوم ہوااورانہوںنے تفصیلات اگٹھی کرلیں توانہوںنے مؤقف جاننے کیلئے علی تبسم سے رابطہ کیاتوانہوںنے کہاکہ میرے چارنمبرچل رہے ہیں ہوسکتاہے کہ میرے نام پرکسی نے بلیک میل کیاہو۔لہذاآپ کچھ منٹ بعدفون کریں جب کچھ نام بعدفون کیاگیاتوغوری نامی ایک شخص نے فون اٹھایااورانہوںنے کہاکہ پیسے ہم نے لے لئے ہیں اورمتعلقہ ٹی وی بھی ہماری آمدن سے چلتاہے جوخبریں لگانی ہیں لگادیں ہم مزیدبھی ایساکرتے رہیں گی۔(یاسرعباسی)