چین ، ڈاکہ زنی ، زناکاری اورقتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 53سالہ سیریل کلر گرفتار

منگل 25 اپریل 2017 23:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)چین کا 53سالہ سیریل کلر گرفتار کر لیاگیا ، سیریل کلر چین میں متعدد ڈاکہ زنی ، زناکاری اورقتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ چینی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کے مطابق سیریل کلر کو چین کے گانسو صوبہ سے چینی پولیس نے انتھک کوششوں کے بعد گرفتار کر لیا ۔ سیریل کلر جس کا نام گائو ہے 10عورتوں اور ایک 8سالہ لڑکی کے قتل میں مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریل کلر کے معتوب مقتولین سرخ لباس میں ملبوس تھے۔ مقتولین کے بعض جسمانی حصے غائب پائے گئے ۔ سیریل کلر نے یہ تمام وارداتیں 1988سی2002کے دوران کیں ۔ پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ سیریل کلر ناکام واردات کے بعد جائے وقوعہ کے قریب ہی موجود ہے ۔پولیس نے پوری تیاری کے ساتھ جائے وقوعہ کے قرب وجوار میں سیریل کلر کے ایک قریبی رشتہ دار کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے اپنے تمام جرائم کو قبول کر لیا ہے ، مقامی تفتیش کنندہ نے سرکاری خبررساں ادارہ کو بتایا کہ ملزم کو ٹرائل کیلئے پیش کیا جائے گا لیکن ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی ۔

متعلقہ عنوان :