قومی کتاب میلے میں سٹیج سے گرنیوالی مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں

منگل 25 اپریل 2017 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے قومی کتاب میلے میں اسٹیج سے گرنے والی مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرزانہ ناز پاک چائینہ فرینڈ شپ ہال میں کتاب میلے کی اختتامی تقریب میں موجود تھیں، جہاں وہ اسٹیج سے 12 فٹ کی اونچائی سے نیچے گرگئیںجس کے نتیجے میں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں شفاء انٹر نیشنل ہسپتال منتقل کر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تصویری مقابلوں کی نمائش تقریب نامور مصنفہ کی ناگہانی وفات کے باعث ملتوی کردی گئی۔فرزانہ ناز کا گزشتہ سال ہی پہلا شعری مجموعہ 'ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہی' شائع ہوا تھا جسے کافی سراہا بھی گیا تھا۔