یورپین سنٹرل بینک کا مالیاتی پالیسی کے خلاف تنقید روکنے، پرامن سیاسی دور کے انتظارکا امکان

منگل 25 اپریل 2017 19:56

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) ماہرین نے کہا ہے کہ یورپین سنٹرل بینک کی جانب سے آئندہ اجلاس میں مالیاتی پالیسی کے خلاف اٹھنے والی تنقید کو روکنے اور پرامن سیاسی دور کے انتظار کی پالیسی اختیار کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ایک جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ بینک کے پالیسی سازوں کا اجلاس کل (جمعرات) ہوگا جس میں اس حوالے سے تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور کمزور افراط زر کے باعث اس بات کا امکان نہیں کہ یورپین سنٹرل بینک اپنی بانڈز خریداری پالیسی کو ختم یا شرح سود میں کمی کرے۔