پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ٹیکس نادہندگان کے شناختی کارڈاورپاسپورٹ بلاک کی سفارش کر دی
کمیٹی کا اربوں روپے کی ریکوری میں سست روی پر تشویش کا اظہار 300ارب سے زیادہ کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں زیر التوا ء ہیں، کیسز کی جلد سماعت کیلئے ایسی قانون سازی کی جائے کہ ٹیکس کیسز میں عدالتی حکم امتناع 6 ماہ سے زیادہ نہ چل سکے،چیئر مین ایف بی آار ڈاکٹر محمد ارشاد
منگل 25 اپریل 2017 23:48
(جاری ہے)
کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ ان لینڈ ریونیو کے 26ارب 37کروڑروپے کی مالیت کے مقدمات عدالتوں میں زیر التو ا ہیں جبکہ ایف بی آر نے اب تک صرف 20ارب روپے کی وصولیوں کی تصدیق کروائی ہے۔
کمیٹی کو ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر ارشاد نے بتایاکہ لیگل ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات پر کافی توجہ دی ہے اربوں روپے کے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلا کو صرف20سے 30ہزار روپے ماہانہ کے دیئے جاتے تھے اب وکلا کو 65ہزار روپے دیئے جارہے ہیں اور اس وقت صرف ان لینڈ ریونیو کے 22مقدمات زیر التواہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریکوریوں کے حوالے سے بہت تیزی سے کام ہو رہاہے۔ اس حوالے سے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیر وی کے لئے پی اے سی کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں سے باقاعدہ درخواست کی گئی ہے کہ مقدمات کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں کی مانیٹرنگ کے لئے ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیاہے۔ قائمقام چیئرمین نے کہا کہ زیرالتوا مقدمات سے متعلق پی اے سی پارلیمنٹ میں مناسب قانون سازی کروا سکتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ پی اے سی کی ہدایت سے پہلے لیگل ونگ نہیں تھا۔ میں نے خود وکلاء کے پاس جا کر تمام تفصیلات اکٹھی کی ہیں جن وکلاء نے موثر پیروی نہیں کی انہیں نکال دیا گیاہے ، نئے وکلاء کی خدمات میرٹ پر حاصل کی گئی ہیں۔ رکن کمیٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ایف بی آر نے پانچ سالوں میں ریکوریاں نہیںکر سکااور چیئرمین ایف بی آر نے کسی کو سزا دی نہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے یہ ساری صورتحال آڈٹ رپورٹ میں واضح ہے جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایاکہ گزشتہ دو ماہ میں 25 ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 94 فیصد تک ریکوری ہوچکی ہے۔ ریکوری کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے ، جب یہ معاملہ حتمی مرحلے میں پہنچا تو پتہ چلے گا کہ قصور وار کون ہے۔ جو بھی کسی غلطی میں ملوث ہوتا ہے تواس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ رکن کمیٹی چوہدری تنویر خان نے بھی ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ کوتاہی میں ملوث حکومت کے کسی کارندے کے خلاف کوئی کارروائی نظر نہیں آرہی۔چیئرمین نیب نے پی اے سی کو بتایاکہ حکم امتناعی کے بعض مقدمات ایسے ہیں جن کی مدت 6 ماہ سے بھی زیادہ ہے اس حوالے سے قانون سازی میں پارلیمنٹ کی مدد درکار ہے اور پارلیمنٹ کو اس کی تشریح کرنی چاہیے۔ رکن کمیٹی ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ ود ہولڈنگ ایجنٹس سے 24ارب روپے کے ریکوری کیوں نہیں کی گئی جبکہ 500 سے زائد ود ہولڈنگ ایجنٹس نے رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کرائی اور ریکوری کے معاملے پر ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جس پر ایف بی آر کے حکام نے بتایا کہ سارے کیسز ایک جیسے نہیں ہیں کچھ کیسز ایسے ہیںکمپنیوں سے ودہولڈنگ ٹیکس کاٹا ہی نہیں گیا اور سرکاری محکمے ریکارڈ فراہم نہیں کررہے اسی طرح ایف ڈبلیو اور این ایل سی نے بھی اپنا ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔چیئرمین ایف بی آر نے بتا کہ ودہولڈنگ ایجنٹس کے ذمہ بھی ساٹھ ارب روپے کے بقایا جاتے ہیں۔ سردار عاشق گوپانگ نے کہا کہ بینکوںسمیت دیگر اداروں سے بھی ریکوری نہیں کی گء۔ حکام نے بتایا کہ بینکوں سے اربوں روپے کی ریکوری کر چکے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ موبائل ٹیلی فون کمپنیاں اور بینک سب سے بڑے ودہولڈنگ ایجنٹ ہیں موبائل کمپنیوں اور بینکوں سے آن لائن ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں رواں سال جون میںآن لائن سسٹم کام کرنا شروع کردے گا۔ رکن کمیٹی شیخ رشید نے کہا کہ آپ کا سیلف اسسمنٹ قانون کس طرح مفید ہے ہمارے جیسے معاشرے میں نیچے سے اوپرچور ہیں رضیہ بٹ کے دور کا تھنک ٹینک ہے کوئی نیا طریقہ وضع کیا جائے اس معاشرے میں صرف تنخواہ دار طبقہ مجبور ہے ایف بی آر چوری روکنے کے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی فیس کیلئے بجلی کے بلوں میں 35روپے رکھے تھے اس پر بہت شور شرابہ ہوا تھا جس پر قائمقام چیئرمین نے کہا کہ آپ نے مسجدوں اور مولویوں پر بھی بل عائد کر دیا تھا شیخ رشید نے کہا کہ مسجدوں میں سب سے زیادہ ٹی وی مولوی دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بینکوں پر ودہولڈنگ ٹیکس سے لوگوں کو مشکلات ہیں اب شیخ اپنے پیسے بینکوں کی بجائے اپنے تکیوں میں رکھنے شرو ع کردیئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ریکوریوں کے حوالے سے نادرا ، ایس ای سی پی اور دیگر اداروں سے مدد لی جاتی ہے تاہم ہمارے ہاں کسی کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار نہیں۔رکن کمیٹی پرویز ملک نے کہا کہ جو کمپنیاں نادہندگان ہیں کیا ایف بی آر ان کے شناختی کارڈز بلاک کرسکتی جس پر ایف بی آر کے چیئرمین نے بتایا کہ ایف بی آر کے پاس یہ اتھارٹی نہیں ہے نادرا ہی ڈیفالٹرز کے شناختی کارڈز بلا ک کرسکتا ہے۔ پرویز ملک نے کہا کہ فیصل آباد کا ایک گروپ 12سی13ارب روپے کا ڈیفالٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈز کے علاوہ پاسپورٹ بھی نادہندگان کے بلاک کئے جائیں۔ چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہمارے قانون میں نہیں ہے نئے بجٹ میں یہ شق ڈالیں گے آڈٹ حکام نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر حل کیا جائے۔پرویز ملک نے استفسار کیا کہ اس وقت کتنے کورٹ کیسز ہیں جس پر ایف بی آر کے چیئرمین نے کہا کہ اندازہ نہیں لیکن 300 ارب روپے کے قریب رقم عدالتوں میں پھنسی ہوئی ہے۔ قائمقام چیئرمین نے کہا کہ جو فراڈ کرتے ہیں ان کو معاف نہ کیا جائے۔ چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس وقت سدرن پاور، صبا پاور، پی ٹی سی ایل اور روش لمیٹیڈ بڑے ڈیفالٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام اور بینکوں میں ودہولڈنگ ٹیکس کا فرانزکا آڈٹ کرانے کے لئے ماہر ٹیم کی خدمات حاصل کی جائیں گی ٹیکس چور پر چھاپہ مارتے ہیں تو شور مچ جاتا ہے چھاپے مارنے پرپارلیمنٹ میں جوابدہ ہونے کے لئے حاضر ہونا پڑتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 26 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
امریکا کاروس پر طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کاالزا م
-
چین، دوسرا طیارہ بردار جہاز چینی بحریہ کے حوالے
-
چین ، ڈاکہ زنی ، زناکاری اورقتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 53سالہ سیریل کلر گرفتار
-
دبئی ، 3پاکستانیوں کو نشے میں اپنے ساتھی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 3سال قید کی سزا
-
بھارت کی خصوصی عدالت نے گینگسٹر چھوٹا راجن کو جعلی پاسپورٹ کیس میں سات سال قید اور پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی
-
چین: سنکیانگ کے مسلمانوں کیلئے درجنوں ناموں پر پابندی
-
اسرائیل کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے، مروان البرغوثی
-
زخمی فوجیوں کے بھیس میں طالبان مزار شریف مرکز داخل ہوئے ،ْ تعداد 10تھی
-
یورپین سنٹرل بینک کا مالیاتی پالیسی کے خلاف تنقید روکنے، پرامن سیاسی دور کے انتظارکا امکان
-
سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی شناختی نمبر دینے کا فیصلہ
-
بڑھاپے میں ورزش کو دماغی صحت کے لئے بہترین سرگرمی ہے، ماہرین
-
ترک فوج کے عراق وشا م میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
-
سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس
-
طارق فاطمی نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
-
وفاقی وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز سندھ کا رابطہ ،کراچی میں رینجرز کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی پر بریفنگ دی
-
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا خیبر پختونخوا کے 600 نوجوانوں کو چین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دلانے کے منصوبے کو صوبائی حکومت کی طرف سے سپانسر کرنے کا اعلان
-
مردان پولیس نے مشال قتل کیس میں مزید دو اہم ملزمان کوگرفتار کرلیا
-
ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، نیب
-
نواز شریف کو پانامہ لیکس کے سوالوں کا ہر صورت جواب دینا ہوگا، وزیر اعظم کی تلاشی ہو کر رہے گی، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،اپنے آپ کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھنے والے آج قانون کی گرفت میں ایسے ... مزید
-
ڈان اخبار میں قومی سلامتی کے منافی خبر کی اشاعت ،تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، پرویز رشید کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہ آ سکے، پی ایم معاون خصوصی طارق فاطمی ،پرنسپل انفارمیشن رائو تحسین ذمہ ... مزید
-
ڈان لیکس کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ‘ سرکاری رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی‘ اپو زیشن پانامہ لیکس کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے اور فیصلے سے مایوس ہو کر ڈان لیکس پر سیاست کرنا چاہتی ... مزید
-
پاک فوج کا اعتماد سازی کیلئے ہاٹ لائن پر بھارتی فوج سے رابطہ
-
اختلافی نوٹ بارے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے بارے قانونی مشاورت ملی تو قیادت سے اسکی اجازت طلب کرونگا‘ وزیرقانون پنجاب
-
سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات
-
ملک بھرمیں نئے گیس کنکشن پرپابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری
-
مولانا فضل الرحمان نے19سال قبل چین سےسی پیک پربات کی تھی: ترجمان جے یو آئی ف مولانا امجد خان کا انوکھا دعوی
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 سے 2 روپے تک کمی کا امکان روشن
-
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی5سالہ مدت( کل) ختم ہوجائے گی،پیپلزپارٹی کارکنان شکرانے کے نوافل ادا کریں گے جبکہ جشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا،تمام ترتحفظات کے باوجو دنااہلی کے عدالتی ... مزید
-
کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
-
ملک کی87 اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
-
ججوں نے بھی کہہ دیاہے"گونوازگو"،جبکہ جعلی خان عوام کوبےوقوف بنارہا،زرداری
-
پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ٹیکس نادہندگان کے شناختی کارڈاورپاسپورٹ بلاک کی سفارش کر دی
-
پاکستان ریلوے نے راولپنڈی تا کراچی ’’پاکستان ایکسپریس ٹرین‘‘ نئی سستی ٹرین سروس متعارف کرادی
-
پیر پگارو کا ساتھ چھوڑ کر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرمنتخب رکن سندھ اسمبلی نے ایوان میں حلف اٹھالیا
-
پی آئی اے جو آج زوال کا شکار ہے ،اس نے موجودہ دنیا کی بہترین ایئر لائنز جن میں ایمریٹس ایئر لائنز اور سنگاپورایئر لائنز شامل ہیں ان کی ترقی میں کلیدی کرداراداکیاتھا
-
گھوٹکی گورنمنٹ سیکنڈری اسکول عمرڈرھوسے دوطالبات کو نقل کے الزام میں حراست میں لینے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا نوٹس‘ رپورٹ طلب کر لی
-
عوامی نیشنل پارٹی نے ’’گونوازگو‘‘ تحریک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا
-
قومی کتاب میلے میں سٹیج سے گرنیوالی مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں
-
امریکن کمپنی کی جانب سے سندھ ما س ٹرانزٹ پروجیکٹ کیلئے سر مایہ کا ری کی پیشکش
-
عابدشیرعلی کو جو کہنا ہے میرے سامنے آکر کہیں‘پھر ان کے بارے میں بتاؤں گا‘ ڈاکٹرعاصم
-
کراچی میں رواں ہفتے شدید گرمی کا خدشہ، پارہ 41 تک چڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.