بڑھاپے میں ورزش کو دماغی صحت کے لئے بہترین سرگرمی ہے، ماہرین

منگل 25 اپریل 2017 18:57

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)امریکی ماہرین نے بڑھاپے میں ورزش کو دماغی صحت کے لئے بہترین سرگرمی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں یونیورسٹی آف کینبرا کے شعبہ طب کے ماہرین نے بڑھاپے میں ورزش اور دماغی صحت کے تعلق کو جاننے کے لئے 39 گزشتہ تحقیقات کا جائزہ لیا ہے جس سے یہ نتیجہ اخذ ہوا ہے کہ بڑھاپے میں معمول سے ورزش کرنے والوں کا دماغ صحت مند اور چاک چوبند رہتا ہے اور ان کی یاداشت کی صلاحیت بھی ان کے ہم عمروں کی نسبت بہتر رہتی ہے اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ورزش کرنے سے دماغ میں آکسیجن اور خون کی سپلائی کا نظام بہتر ہوتا ہے اور نئے نیورون کی افزائش ہوتی ہے،50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ورزش کی قسم ٹائی چی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اس سے جسم اور دماغ دونوں کی صحت بہتر رہتی ہے، مہلک امراض جیسے امراض قلب،سرطان اور ذیابطیس اور دیگر سے بھی تحفظ فراہم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بالغ عمر کے افراد کو ہفتہ میں کم از کم تین گھنٹے ورزش ضرور کرنی چاہئیے تاکہ صحت مند اور فعال زندگی کے حصول کو ممکن بنا سکیں۔