چین، دوسرا طیارہ بردار جہاز چینی بحریہ کے حوالے

طیارہ کا وزن 70ہزار ٹن ،لمبائی315میٹر اور چوڑائی 75میٹر ہے اس طیارہ بردار جہاز کی رفتار31ناٹ فی گھنٹہ ہے

منگل 25 اپریل 2017 23:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) چین نے دوسرا طیارہ بردار جہاز تیار کر لیا ہے ،چین نے یہ طیارہ بردار جہاز001A ٹائپ پیپلزلبریشن آرمی بحریہ کی 23اپریل کو منعقدہ سالانہ تقریب میں چینی بحریہ کے حوالے کردیا ، اس طیارہ کا وزن 70ہزار ٹن ،لمبائی315میٹر اور چوڑائی 75میٹر ہے اور اس طیارہ بردار جہاز کی رفتار31ناٹ فی گھنٹہ ہے ۔

(جاری ہے)

چینی معروف اخبار پیپلزڈیلی کے مطابق چین میں کلی طور پر تیار کردہ دوسرا طیارہ بردار جہاز 001Aٹائپ چینی بحریہ کی سالانہ تقریب کے موقع پر بحریہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ اس طیارہ بردار جہاز کے چینی بحری بیڑہ میں داخلے کے بعد چینی بحریہ کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :