سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی شناختی نمبر دینے کا فیصلہ

منگل 25 اپریل 2017 19:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) بھارتی حکومت نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی شناختی نمبر جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنی سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ ملک میں موجود لاکھوں گائیوں کو خصوصی شناختی نمبر جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایسا اس لیے کررہی ہے تاکہ ہندوستان میں مقدس سمجھے جانے والے اس جانور کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

سپریم کورٹ میں بھارتی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ لاکھوں گائیوں کو خراب نہ ہونے والے پلاسٹک ٹیگز لگائے جائیں گے جن پر خصوصی شناختی نمبر درج ہوگا اور یہ نیشنل ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا تاکہ بھارت کے اندر اور بیرون ملک گائے کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حکومتی سطح پر بھی گائے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینیئر افسر نے تیار کی جانے والی سفارشات سے متعلق اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہر جانور کو خصوصی نمبر دیا جائے گا جس میں اس کی عمر، نسل، جنس، قد، رنگ، سینگوں کی ساخت اور کسی خصوصی نشان کی تفصیلات درج ہوں گی‘۔بھارتی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 75 ہزار جانور ہر سال بھارت کے ساتھ منسلک بنگلہ دیش اور نیپال کی سرحدوں کے قریب پکڑے جاتے ہیں جبکہ غیر سرکاری اعداد کے مطابق سالانہ تقریباً 20 لاکھ جانوروں کا غیر قانونی کاروبار ہوتا ہے۔یہ تجاویز ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں جب بھارت میں گائے کو ذبح اور خرید و فروخت کرنے کے معاملے پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات تیزی سے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :