گھوٹکی گورنمنٹ سیکنڈری اسکول عمرڈرھوسے دوطالبات کو نقل کے الزام میں حراست میں لینے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا نوٹس‘ رپورٹ طلب کر لی

منگل 25 اپریل 2017 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)گھوٹکی گورنمنٹ سیکنڈری اسکول عمرڈرھوسے دوطالبات کو نقل کے الزام میں حراست میں لینے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے تفصیلی انکوائری پرمشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے،انہوں نے امتحانی مرکز سے نقل کے الزام میں دوطالبات کی حراست اور اس حوالے سے متعلقہ پولیس اور اے ایس پی گھوٹکی کے برتاؤ پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور اے ایس پی گھوٹکی کو فوری سی پی او رپورٹ کرنیکے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی کو وقوعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں،ترجمان سندھ پولیس کے مطابق طالبات سے منفی رویئے اور برتاؤ پر سندھ پولیس کی جانب سے ان کے والدین ودیگر عزیزواقارب سے انتہائی معذرت اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :