دبئی ، 3پاکستانیوں کو نشے میں اپنے ساتھی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 3سال قید کی سزا

منگل 25 اپریل 2017 23:12

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) متحدہ عرب امارات کے شہردبئی میں 3پاکستانیوں کو نشے میں اپنے ساتھی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 3سال قید کی سزا سنادی گئی ۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کورٹ نے تین پاکستانی شہریوں جن کی عمریں 19،21اور 30سال ہیں کو اپنے ہم وطن ساتھی کے ساتھ نشے کی حالت میں زیادتی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنادی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نشے کی حالت میں گزشتہ سال 17جنوری کو اپنے ساتھ کے ساتھ زیادتی کی تھی ۔پولیس کی تحقیقات کے دوران تینوں ملزمان نے اعتراف جرم کیا ہے اسکے علاوہ گزشتہ سال مئی کو دبئی فوجداری عدالت میں پہلی سماعت میں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔تینوں ملزمان کو سزا پوری ہونے پر ملک بدر کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :