پیر پگارو کا ساتھ چھوڑ کر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرمنتخب رکن سندھ اسمبلی نے ایوان میں حلف اٹھالیا

منگل 25 اپریل 2017 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) پیر پگارو کا ساتھ چھوڑ کر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والے جام مدد نے ایوان میں حلف اٹھا لیا.

(جاری ہے)

جام مدد کو پیپلز پارٹی کے اراکین کی مبارک بادوں اور طنزیہ جملوں نے ایوان کا ٹھنڈا ماحول گرم کر دیاجام مدد علی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سانگھڑ پی ایس 81 سے ضمنی انتخاب میں کامیابی ہوے اسپیکر سراج درانی نے ان سے حلف لیا جس پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے جام مدد کو مبارک باد دیتے ہوئے فنکشنل لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا. فنکشنل لیگ کے اراکین احتجاج کرتے رہ گئی.متحدہ کے آراکین نے بھی جام مدد کو مبارک باد دیتے ہوے کہا ہار جیت جمہوریت کا حسن ہے انتخابی عمل کو شفاف بنانے سے جمہوریت مستحکم ہوگی پیپلزپارٹی کے اراکین کا اصرار تھا کہ فنکشنل لیگ کی نشستیں ایوان میں کم ہو گئی ہیں لہٰذا خواتین کی مخصوص ایک نشست فنکشنل لیگ کو اخلاقی طور پر چھوڑ دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :