دنیا کی سب سے وزنی خاتون کوعلاج کیلئےبروزجمعرات متحدہ عرب امارات لایا جائے گا

بدھ 3 مئی 2017 18:07

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء):۔کل بروز جمعرات دنیا کی سب سے بھاری بھرکم خاتون ممبئی سے ابوظہبی آئیں گی جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شجرغفارسی ای اوآف وی پی ایس ہیلتھ کئیر دبئی ، شمالی امارات اور برجیل اسپتال برائے ایڈوانس سرجری، جو کہ ابوظہبی سے ممبئی اس خاتون کا علاج کرنے گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ اسپتال ان کا علاج کرنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

تاحال مریضہ کے لئے 15 خصوصی ڈاکٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، جو کہ ان کا علا ج کریں گے۔کل بروز جمعرات مریضہ سیفی اسپتال سے ابوظہبی آئیں گی۔جب کہ ان کی فلائیٹ میں پانچ ماہرین ، ڈاکٹرز، ایوای ایشن ڈاکٹر موجود ہوں گے ۔‘‘ واضح رہے کہ 36 سالہ مصری خاتون جن کا وزن 500 کلوگرام ہے اور وہ دنیا کی سب سے وزنی خاتون ہیں۔ وہ اسکندریہ میں واقع اپنے گھر سے 25سالوں تک نہیں نکلی ۔انہیں فالج کا حملہ ہونے کے بعد ممبئی کے سیفی اسپتال میں علاج کیلئے منتقل کیا گیاتھا۔یہاں پر کچھ تنازعات کے باعث علاج ممکن نہ ہوسکا لہٰذا ب انہیں ابوظہبی علاج کیلئے منتقل کیا جارہا ہے۔