چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کی شاہ سلمان بن عبد العزیز اور رائل سعودی آرمڈ فورسز کے سربراہ سے ملاقات

خطے کی سیکیورٹی اور دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال،جنرل زبیر محمود کو کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس دیا گیا

بدھ 3 مئی 2017 23:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ سلمان بن عبد العزیز اور رائل سعودی آرمڈ فورسز کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ سعودی عرب کی طرف سے انہیں کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس دیا گیاجو سب سے بڑا فوجی ایوارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے اپنے سرکاری دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ سلمان عبد العزیز السعود سے ملاقات کی جبکہ رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل عبد الرحمان بن صالح البنیان سے بھی ملے ۔ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور اور دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی جنگ اور خطے میں امن اور استحکام کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ دورے کے دوران جنرل زبیر محمود حیات کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :