شمالی الانبار میں داعش کا کمان سینٹر تباہ، 30 دہشت گرد ہلاک

داعش کی جانب سے تیار کی گئی دو بمبار کاریں ، کمان سینٹر کو تباہ کردیا گیا،عراقی فوج کا بیان

بدھ 3 مئی 2017 13:27

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)عراقی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ضلع صلاح الدین سے متصل الانبار گورنری کے صحرائی علاقے المالحہ میں شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے ایک کمان سینٹر کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فوج کے بریگیڈ 7 کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز، قبائلی جنگجوؤں اور فضائیہ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں شمالی الانبار میں داعش کے کمان سینٹر کو تباہ کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ المالحہ میں داعش کا کمان سینٹر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔آپریشن میں داعش کے تیس جنگجو ہلاک، ان کے کمان سینٹر اور مواصلاتی نظام پر فورسز نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ داعش کی جانب سے تیار کی گئی دو بمبار کاریں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :