آسٹریلین خاتون شادی کیلئے رحیم یارخان پہنچ گئی

بدھ 3 مئی 2017 23:44

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)سوشل میڈیا پرہونے والی دوستی پیارمیں بدل گئی،آسٹریلین خاتون شادی کیلئے رحیم یارخان پہنچ گئی۔اسلام قبول کرلیا۔آج نکاح ہوگا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی ابرارحسین خان سے فیس بک پرآسٹریلین خاتون کی دوستی ہوگئی جومحبت میں تبدیل ہوئی اوردونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پرہی جینے اورمرنے کی قسمیں کھائیں۔

آسٹریلین خاتون ویزہ حاصل کرکے رحیم یا رخان پہنچ گئی ۔بدھ کے روزڈسٹرکٹ کورٹس رحیم یار خان میں اس نے اسلام قبول کیااوراپنااسلامی ملائیکہ رکھا۔آج جمعرات کوابرارحسین خان اورملائیکہ کانکاح ہوجائے گااورولیمہ کی رسم کل ہوگی۔ملائیکہ کی طرح ابرارحسین کے گھروالے بھی شادی پربے پناہ خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :