اسرائیل نے شہید فلسطینی کا جسد خاکی واپس کرنے کیلئے شرط عائد کردی

شہید کی نماز جنازہ میں صرف 20 افراد شرکت کریں، تعداد تجاوز کرگئی تو 20 ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اسرائیلی حکام

بدھ 3 مئی 2017 14:19

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)اسرائیلی حکام نے ڈیڑھ ماہ قبل شہید کئے گئے فلسطینی شہری کا جسد خاکی اس شرط پر اس کے ورثاء کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے کہ وہ شہید کی نماز جنازہ میں 20 سے زائد افراد کو شریک نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے 25 سالہ شہید ابراہیم مطر کا جسد خاکی گزشتہ روزرات 11 سے ایک بجے کے درمیان ورثاء کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب محمد محمود نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے شہید کے اہل خانہ کو یہ پیغام پہنچایا گیا ہے کہ وہ شہید کی نماز جنازہ میں 20 سے زائد افراد کو شریک نہیں کریں گے۔ اگر جنازے کے شرکاء کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی تو انہیں 20 ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :